تجلّیاتِ نبوّت (سیرتِ طیّبہ کی روشن روشن کرنوں سے منوّراسوہ حسنہ کا خوبصورت تذکرہ) – روضة الأنوار في سيرة النبي المختار – اردو – أردو

 

تجلّیاتِ نبوّت (سیرتِ طیّبہ کی روشن روشن کرنوں سے منوّراسوہ حسنہ کا خوبصورت تذکرہ)

– روضة الأنوار في سيرة النبي المختار

تجلّیاتِ نبوّت

تجلّیاتِ نبوّت :(سیرتِ طیّبہ کی روشن روشن کرنوں سے منوّراسوہ حسنہ کا خوبصورت تذکرہ ) زیرنظرکتاب ‘‘ روضة الأنوار في سيرة النبي المختار’’ کا اردوترجمہ ہے جسے سیرت نگاری میں عالمی ایوارڈ یافتہ مصنّف۔ شیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ۔ نے بعض اخوان کے مطالبہ پرعربی زبان میں تالیف فرمائی۔ کتاب کی اہمیت کے پیش نظر سعودی عرب کے بہت سارے تعلیمی اداروں نے نصاب میں شامل کیا۔ پھر آپ نے ہی اردو زبان کے دینی مدارس، اسکولوں کے طلبا اور عامۃ المسلین کے لیے اس کو‘‘ تجلیات نبوت’’ کے نام سے اردو میں منتقل کیا۔ اس کتاب میں آپ نےسیرت کے تمام تر وقائع کو ایک ایسی نئی ترتیب اور تازہ اسلوب کے ساتھ پیش کیا ہے کہ اس کے مطالعہ سے دل و دماغ پر ایک پاکیزہ نقش قائم ہوتا ہے۔ کتاب میں دعوت اسلامی کے تمام مراحل اور اس کی پیش آمدہ دشواریوں کا تذکرہ موجود ہے۔ تکالیف اور مصائب کے طوفانوں میں وحی الٰہی کس طرح سے نصرت الٰہی کے راستے پیدا کرتی ہے اس کا ایمان افروز بیان ملتا ہے۔ واقعات سیرت کی صحت میں مصنف نے مستند ماخذوں تک رسائی حاصل کی ہے اور اس تلاش و جستجو کا یہ نتیجہ ہے کہ ان کے ہاں اصول دین سے متصادم کوئی واقعہ نہیں ملتا۔ زبانِ اردو میں سیرت کی پہلی مختصراورجامع کتاب ہےـ
اردو – أردو – URDU
عدد الصفحات 400